ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی۔ راشن کی تقسیم سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں کی گئی۔ گوادر اور اورماڑہ میں 500 سے زائد خاندانوں کو ایک ماہ پر مشتمل اشیائے ضروریہ فراہم کی گئیں اور بن قاسم، کیٹی بندر، سجاول ، چوہڑ جمالی اور شاہ بندر کے علاقوں میں بھی 600 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔