سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف کراچی کے تھانے میں مقدمہ درج

0
70

کراچی: سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف بیانات دینے پر شہری نے مقدمہ درج کرایا۔

مقدمے کا متن میں کہا گیا ہے کہ حسان نیازی سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کیخلاف مہم چلارہا ہے اور حسان نیازی کی اداروں کیخلاف مہم سے شہریوں کی دل آزاری ہورہی ہے۔ حسان نیازی ملکی اداروں کیخلاف تزہیک آمیز روایہ اختیار کررہا ہے۔ ملکی اداروں کیخلاف مہم چلانے پر حسان نیازی کیخلاف کارروائی کی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کیخلاف محمد اقبال نامی شہری نے مقدمہ درج کرایا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں