گزشتہ سال جون میں پیٹرول بحران سامنے آیا تھا، وفاقی وزیر اسد عمر

0
39

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ‏جون 2020 میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران دیکھا گیا تھا۔ ‏ایف آئی اے کی رپورٹ پر ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو وزیراعظم کو سفارشات دے گی۔ ‏وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ پیٹرولیم  بحران کی تحقیقات کی جائیں جو ایف آئی اے نے کی اور ‏رپورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کی وجوہات کا باریک بینی سے تجزیہ کیا گیا ہے۔ ‏غیر قانونی تیل کی فروخت کو بھی رپورٹ میں سامنے لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏معاون خصوصی ندیم بابر کو  عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ‏سیکریٹری پیٹرولیم کو بھی عہدے سے ہٹا کر  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھیج دیا گیا ہے۔ ‏ایف آئی اے کو فارنزک آڈٹ کا مینڈیٹ دیا جارہا ہے اور ‏تین مختلف حصوں میں سفارشات کو ترتیب دیا گیا ہے،خ اور ‏وہ عمل جو مجرمانہ تھے ان پرقانون کے مطابق کیسز بننے چاہیے۔ ‏دیکھنا ہے کیا پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی گئی اور کس نے کی؟۔

انہوں نے مذید کہا ہہ ‏یہ کمزوریاں ہوئیں، ثبوت کے ساتھ کورٹ کے اندر کیسز کیے جاسکیں گے۔ ‏پاکستان کے مختلف سیکٹرز کے اندر بڑے بڑے مافیا موجود ہیں۔ ‏وزارت پیٹرولیم  کو تمام انتظامی فیصلے کرکے وزیراعظم کو رپورٹ کرنے کا کہا ہے اور وزیراعظم کی طرف سےمافیا کو پیغام ہے کہ ان کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ ‏وزیراعظم نے پیٹرولیم بحران کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا اور ‏ملک کے بیشتر سیکٹرز میں بڑے بڑے مافیا بیٹھے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں