اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد نے نئے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ حکومت نے سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کیلئے ایک ماہ کا مزید وقت مانگ لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 2 اپریل تک کی مہلت دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل پاکستان 2 اپریل کو رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔ رپورٹ دیکھ کر ہی سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پرفیصلہ دیں گے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کے سامنے استدعا کی کہ ہم پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔ کچھ لوگوں کی رائے لی گئی ہے، دیگر فریقین کو بھی سنیں گے جس پر عدالت نے کہا کہ سوشل میڈیا رولز سے متعلق تمام درخواستیں 2 اپریل کو مقرر کی جائیں۔