اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) نے مولانا شیرانی، حافظ حسین سمیت 4 رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان جے یوآئی کے مطابق چاروں رہنماؤں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکالا گیا ہے۔
جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے 4 اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کر دی اور انہیں پارٹی سے نکال دیا ہے۔
جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے معاملے میں جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے 4اراکین سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے اور کمیٹی نے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان اور مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔
ترجمان جے یوآئی کے مطابق کمیٹی نے چاروں رہنماؤں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکالا ہے۔ چاروں رہنماؤں کو نکالنے کا فیصلہ پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے کیا جبکہ ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ سائیں عبدالقیوم ہالیجوی کی ہدایت پر پارٹی جلد بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کمیٹی ممبران آغا ایوب شاہ، مولانا عبدالواسع، مولانا عبدالحکیم اکبری سمیت دیگر نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا،چاروں رہنماؤں کے ساتھ جو پارٹی رہنما پارٹی نظم سے متعلق پروگراموں میں شرکت کرے گا ان کی بھی رکنیت ختم کردی جائے گی۔ ان چاروں میں سے کوئی رہنماء اپنے معاملے کی وضاحت کرتا ہے اور اپنے کیے کی معافی مانگتا ہے توکمیٹی اس کی روشنی میں اپنا فیصلہ کرنے میں با اختیار ہوگی۔