پھر وہی ٹینکر’ ڈیفنس میں بے قابو ٹینکر نے 6 سے زائد گاڑیوں کو روند ڈالا، خواتین سمیت 5 افراد زخمی

0
9

کراچی: ڈیفنس موڑ سگنل کے قریب پنجاب چورنگی کی جانب سے آنے والے بے قابو ٹینکر نے 6 سے زائد گاڑیوں کو روند دیا ہے، خواتین سمیت 5 افراد کے زخمی ہونے کی ابتدائی اطلاعات ہیں۔

کراچی میں رواں برس ہیوی ٹریفک سے حادثات اور اموات کی شرح میں اچانک اضافہ دیکھا ہوا تھا، مسلسل 4 ماہ تک ڈمپرز، ٹرکوں، ٹینکروں کی ٹکر سے درجنوں شہری جاں بحق ہوئے۔ جس کے شہر کی سیاسی فضا پر بھی اثرات مرتب ہوئے۔ حادثے کے شکار افراد کی اکثریت موٹرسائیکل سوار شہریوں کی تھی، اکثر حادثات کے بعد مشتعل عوام کی جانب سے ٹینکرز کو نذر آتش کرنے کا رجحان تنازعات کو جنم دیتا رہا۔ اب تازہ حادثے نے کراچی میں ایک بار پھر فضا سوگوار کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں