حکومت کا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ختم کرکے نئی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

0
463

اسلام آباد: زرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو ختم کر کے نئی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت پورے ملک میں ادویات کے متعلق یکساں قوانین کا نفاذ چاہتی ہے۔

نئی اتھارٹی کے قیام کے لیے قانون کا مسودہ تیار کر لیا گیا۔ لیکن واضح رہے کہ اس قانون کو وفاقی پارلیمنٹ کے علاوہ ہر صوبائی پارلیمنٹ سے بھی پاس ہونا ہو گا، تب جا کر اس کا نفاز ممکن ہو سکے گا۔

نئی اتھارٹی کا نام Therapeutic Goods Regulatory Authority ہوگا، جو کہ 4 Divisions پر مشتمل ہوگی۔ اس ایکٹ کے نفاذ سے ڈریپ ایکٹ 2012، ڈرگ ایکٹ 1976اور تمام وفاقی اور صوبائی ڈرگ رولز Repeal ہو جائیں گے اور ہر صوبے کو اپنے نئے رولز بنانا ہوں گے۔

ڈریپ کے ملازمین کو نئی اتھارٹی میں شامل ہونے کا آپشن دیا جائے گا، جو آفیسر نئی اتھارٹی میں شامل نہیں ہونا چاہے گا، اسے پنشن اور دیگر مراعات دے کر ریٹائر کر دیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں