قصر ناز کراچی’ اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں ڈیڑھ سو سال عمر کے بوڑھے برگد کو بچانے کی کوششیں

0
30

کراچی: قصر ناز کراچی (اسٹیٹ گیسٹ ہاوس) میں فوری اقدامات کے باعث ڈیڑھ سو سال عمر کے بوڑھے برگد کو نئی زندگی مل گئی۔

سیاست کا یہ پرانا گواہ دو روز قبل تیز ہواؤں اور “اندھا دھند” بارش کے زور کی تاب نہ لاتے ہوئے گر گیا تھا لیکن خادمین نے اس کو بچانے کی کوشش شروع کردی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم نے اس کی جڑوں کو نئی ٹیکنالوجی سے بحال کیا ہے اور اسے دوبارہ کھڑا کرکے مختلف دوائیں دی جائیں گی۔ ماہرین کی نگرانی میں اس پر اسپرے بھی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایسے ہی ایک درخت کو سندھ ہائی کورٹ میں بحال کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں