قائداعظم کے پورٹریٹ کے سامنے بیہودہ فوٹو شوٹ کرانے والا ماڈل لڑکا گرفتار

0
169

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے ایکسپریس ہائی وے پر نصب قائداعظم محمد علی جناح کے پورٹریٹ کے سامنے بیہودہ اور مضحکہ خیز انداز میں فوٹو شوٹ کرنے والے ماڈل لڑکے ذوالفقار کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ذوالفقار لاہور کا رہائشی ہے۔ اسلام آباد پولیس ملزم ذوالفقار کو لاہور سے گرفتار کر کے اسلام آباد تھانہ کورال لے گئی ہے اور جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کورال پولیس نے ایکسپریس ہائی وے پر نصب قائد اعظم محمد علی جناح کے پورٹریٹ (مانومنٹ) اور لکھے فرمان “ایمان، اتحاد، تنظیم” کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنانے والے جوڑے کے خلاف شہری راشد ملک کی درخواست پر مقدمہ نمبر 689/21 بجرم 294 (سرعام فحش حرکات) درج کیا تھا۔ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ پولیس نے سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل کے نتیجے میں صرف ایک دفعہ کے تحت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اپناتے ہوئے انتہائی کمزور مقدمہ درج کیا تھا جبکہ اصل جرم (بانی پاکستان قائداعظم کے مانومنٹ کے سامنے بیہودہ فوٹو شوٹ) یعنی قومی مشاہیر کی بے حرمتی/تقدس پامال کرنے اور عوام کے جذبات مجروح کرنے جیسے سنگین جرائم کی دفعات مقدمے میں سرے سے شامل ہی نہیں کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں