گھارو کے قریب پولیس پر فائرنگ سے آفیسر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید

0
267

ٹھٹھہ: گھارو کے قریب پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس آفیسر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید  ہوگئے۔
 گھارو کے قریب دو گروپوں میں کشیدگی کے پیش نظر پولیس مقدمہ نمبر 142/2021 میں مطلوبہ ملزمان نعيم پليجو سلطان پليجو صدر ولہاري کو گرفتار کرنے پہنچی تو مطلوبہ ملزمان اور دیگر ساتھیوں  نے پولیس پر فائر کھول دیئے۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سخی محمد بخش اور علی نواز چنڑ شامل ہیں جبکہ ڈی ایس پی غلام رسول سیال  اور مقامی تھانے کے ایس ایچ او ممتاز بیروہی  زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی پولیس افسران کو طبعی امداد کے لیئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں