وزیر خارجہ کا اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ، پاکستان بھر میں یوم تقدس قرآن کے منانے کے بارے میں آگاہ کیا

0
53

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ سے ٹیلی فون پر بات کی۔

منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق یہ ٹیلی فون کال سویڈن اور دیگر یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے پے در پے واقعات کے پس منظر میں کی گئی۔

وزیر خارجہ نے توہین آمیز کارروائیوں کی مذمت کی جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو 6 جولائی کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد اور 27 جولائی کو پاکستان بھر میں یوم تقدس قرآن کے منانے کے بارے میں آگاہ کیا جو تحفظ قرآن کے لئے پاکستان کے عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں