جدہ: اگر سویڈش حکومت نفرت پھیلانے کے حوالے سے اپنے قوانین کو تبدیل نہیں کرتی ہے تو اسلامی کانفرنس کی تنظیم کارروائی کرے گی۔ اس خیال کا اظہار سعودی جیو پولیٹیکل تجزیہ کار سلمان الانصاری نے عرب نیوز کے ہفتہ وار ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر سویڈن کی حکومت اور اس کا قانونی نظام انتہا پسندوں اور بنیاد پرستوں کو نفرت پھیلانے کی اجازت دینے کے حوالے سے اپنے قوانین کو درست نہیں کرتا ہے، تو مجھے حیرت نہیں ہوگی کہ او آئی سی کی جانب سے اقدامات کرنے کا متفقہ فیصلہ ہو گا۔