ریلوے کا عید الاضحٰی کے موقع پر 4 عید اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان

0
38

لاہور: پاکستان ریلوے عید الاضحٰی کے موقع پر 4 عید اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کردیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے 3 جبکہ ایک عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی سے چلائی جائے گی اور پہلی عید اسپیشل ٹرین 28 جولائی کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے 11 بج کر 45 پر روانہ ہوگی۔

دوسری عید اسپیشل ٹرین 29 جولائی کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے 11 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی اور تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے 30 جولائی کو شام 7 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔ چوتھی عید اسپیشل راولپنڈی سے ملتان کے لیے شام 4 بجے روانہ ہوگی۔

وزارت ریلوے نے تمام ڈویژنل سپریڈنٹنٹ کو ہدایات جاری کردی ہیں اور ٹرین کی حد رفتار 105 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں