اسلام آباد: ورلڈ فوڈ پروگرام اور حکومت خیبر پختونخوا کے درمیان گندم کی ترسیل اور صوبے کے تمام گوداموں کو کمپیوٹرائزڈ بنانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
صوبائی وزیر عاطف خان نے اس موقع پر کہا کہ صوبے کے گندم سٹوریج کے تمام نظام کو جدید اور کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں۔ اسلام آباد :ورلڈ فوڈ پروگرام اس سلسلے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ محکمہ خوراک حکومت خیبرپختونخوا آئندہ مالی سال (22-2021) میں پندرہ ارب کی فوڈ سبسڈی دے گا۔ جدید نظام متعارف ہونے سے محکمہ خوراک میں کرپشن ختم کرنے میں مدد کریں گے۔ تمام ترسیل کے نظام کی سیٹلائٹ ٹریکنگ کی جائے گی اور صوبے میں فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے نئے سخت قوانین متعارف کروا رہے ہیں۔ محکمہ خوراک کے فوڈ انسپکٹرز کی عالمی سطح کے طرز پر ٹریننگ کا پروگرام متعارف کیا جا رہا ہے۔