چیف جسٹس نے ججز کیخلاف کے توہین آمیزویڈیو کا نوٹس لے لیا

0
58

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ججز کیخلاف انتہا پسند آغا افتخار الدین مرزا کی توہین آمیز ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کل سماعت کے لئے مقرر کرلیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو دی گئی دھمکیوں کے معاملے پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ججز اور عدلیہ بارے توہین آمیز زبان استعمال کی گئی، کیس کل سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے وائرل ویڈیو کے حوالے سے کل درخواست دی تھی جبکہ جسٹس قاضی فائز کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے معاملے پر تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا ہے۔پولیس کا موقف ہے کہ انٹرنیٹ سے متعلق معاملات پولیس کے دائرہ اختیار میں نہیں، متعلقہ فورم ایف آئی اے ہے، اس لیے درخواست اسے بھجوائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی انتہاپسند آغا افتخار الدین مرزا کے خلاف نیشل ایکشن پلان کے قانون تحت دہشت گردی کا کیس داخل کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں