کراچی: پاکستان اسٹیل انتظامیہ کا ملازمین کو جبری برطرف کرنے کے خلاف انصاف لیبر یونین کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملازمین و اہل خانہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ملازمین کے حقوق ملنے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہیں چیٸرمین انصاف لیبر یونین سی بی اے یاسین جامڑو نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کی بحال، جبری برطرف ملازمین کی بحالی اور ظالم انتظامیہ کو فی الفور ہٹایا جائے۔ سپریم کورٹ و دیگر کورٹوں میں کیسز کے باوجود انتظامیہ پاکستان اسٹیل نے ملازمین کو برطرف کرکے توہین عدالت کی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ انتظامیہ نے اسٹیل مل میں اربوں روپے کی کرپشن کرکے کرپشن کی تاریخ رقم کردی ہے۔ ملازمین کے ووٹ سے منتخب ہونے والی یونین آخری دم تک ملازمین کے حقوق کی بات کرتی رہے گی۔
انہوں نے مطالبہ کرتے ہوٸے کہا کہ پاکستان اسٹیل قومی ادارہ ہے۔ مل کو فی الفور بحال کرتے ہوئے ریٹریچڈ ملامین کو نوکریوں پربحال کیا جاٸے اور کرپٹ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارواٸی کرتے ہوٸے انہیں گرفتار کیا جاٸے۔