اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل بینک آف پاکستان کے 19عہدیداروں کو طلب کرلیا ہے ان سینئر افسران پر کانٹریکٹ پرغیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے، سی بی سی، کراچی نے پہلے مرحلے میں 19 سینئر افسران کو طلب کیا ہے۔ جس کی وجہ ان کی جانب سے نیشنل بینک میں غیرقانونی بھرتیاں ہیں اور انہیں متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔