اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ شوگر اور آٹا اسکینڈل کو منطقی انجام جائے گا۔ منی لانڈرمگ، جعلی اکاونٹس، آمدن سے زائد آثاثہ جات کیسز کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور نیب ان مقدمات میں پریشر کی پراوہ کیئے بغیر اپنی ذمہ داری ادا کرتا رہے گا۔ نیب نے 1269 بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیئے اور نیب نے 790 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔