اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں اسلام آباد مین سیکٹر ای الیون لڑکا لڑکی تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے لڑکے لڑکی پر جنسی تشدد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم عثمان سمیت 5 ملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی، جبکہ 2 ملزمان کو بری کیا۔
عطا الرحمن، ادارس قیوم بٹ، محب بنگش، فرحان شاہین کو عمر قید جبکہ ریحان حسین، عمر بلال مروت کو بری کردیا گیا۔
جوڑے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، ان کی برہنہ ویڈیو بنانے اور جنسی عمل پر مجبور کرنے کے مقدمے میں عدالت نے عثمان مرزا، محب بنگش، ادارس قیوم بٹ، حافظ عطا الرحمن اور فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ دو ملزمان عمر بلال مروت اور ریحان حسین کو بری کر دیا۔