پاکستان اسٹیل ایکشن کمیٹی کا حکومت اور انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

0
142

کراچی: ملازمین پاکستان اسٹیل کی جبری برطرفیوں اور انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی اقدامات کے خلاف آل ایمپلائیز ایکشن کمیٹی کی کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس۔

پریس کانفرنس میں پاکستان اسٹیل کے حوالے سے اصل حقائق قوم و میڈیا کے سامنے رکھے گئے۔ پاکستان اسٹیل سے اسکریپ کے ساتھ قیمتی مشینری اور تانبہ کی منظم چوری کی جارہی ہے۔ پاکستان اسٹیل کی مشینری اور اہم ہرزہ چوری کرکے ٹرکوں پر کرینوں سے لاد کر لے جایا جارہا ہے۔ ان چوریوں پر ایکشن کمیٹی سی ای او کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گی۔

ایکشن کمیٹی کے کنوینر عاصم بھٹی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان اسٹیل کو تباہ کرنے میں حماد اظہر اور رزاق دائود ملوث ہیں جو منظور نظر افراد کو نوازنے کے لیے پاکستان اسٹیل کو تباہ کر رہے ہیں۔

 پاکستان اسٹیل کے ملازمین سندھ میں گورنر ہائوس اور ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کریں گے اور ایکشن کمیٹی حکومت اور انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتی ہے۔

ایمپلائز ایکشن کمیٹی پاکستان اسٹیل ملز کے رہنمائوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پاکستان اسٹیل کی صورتحال کا نوٹس نہ لیا تو احتجاج کریں گے۔

اسٹیل ملز سو بیڈ اسپتال کو تالہ لگادیا گیا جس میں کروڑو روپے کی جدید مشینری موجود ہے اور یہ مشینری کو بیرون ممالک سے لائی گئی تھی۔ اب اس مشینری کو بھی چوری کروانے کا پروگرام ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں