مظفرآباد: آزاد کشمیر میں سنگین عدالتی بحران، آزاد کشمیر بھر کے وکلاء سراپا احتجاج، مظفرآباد، میرپور، کوٹلی، بھمبر، ڈوڈیال، راوالاکوٹ، نیلم، ہٹیاں بالا میں احتجاجی مظاہرے، وکلاء سڑکوں پر نکل آئے، صدر ریاست کی جانب سے آئینی زمہ داریاں نہ نبھانے کے خلاف شید نعرہ بازی، جلد از جلد عدالتی بحران ٹھیک نہ کیا گیا تو صدر ریاست کے دفاتر کے گھراؤ کی دھمکی۔
اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین بار کونسل خواجہ مقبول وار ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدلیہ بحران کی نسبت صدر آزاد کشمیر کی خاموشی اور لا تعلقی آئینی زمہ داریوں سے فرار کے مترادف ہے ان کے غیر آئینی اقدامات نے ریاست کے وجود کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بدنیتی کے تحت عدلیہ بحران کو یکسو کروانے سے فرار کا راستہ اختیار کر رکھا ہے۔ اس وقت ریاست کی اعلیٰ عدلیہ مکمل مفلوچ ہونے کی بناء پر ریاست سنگین ترین حالات سے دوچار ہوچکی ہے۔ اعلیٰ عدلیہ غیر فعال ہونے کی بناء پر آمدہ الیکشن کے ملتوی ہونے کا اندیشہ ہے۔ صدر ریاست کا حکومت پاکستان کے ساتھ ورکنگ ریلشن شپ نہ ہونے کی بناء پر عدلیہ بحران سنگین صورت حال اختیار کر چکا ہے۔ صدر ریاست کو ضد اور ہٹ دھرمی ترک کر کے عدلیہ بحران کے خاتمے کے لیے وزیراعظم پاکستان چیئرمین کشمیر کونسل سے فوری ملاقات کر کے عدلیہ کی نسبت تمام معاملات کو یکسو کروائیں بصورت دیگر عہدے سے استیفیٰ دے دینا چائیے۔
چیئرمین بار کونسل نے کہا کہ واقیات نے یہ ثابت کردیا ہے کہ صدر ریاست اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں سے خائف ہو کر انتقامی جذبہ کے تحت عدلیہ بحران پید ا کرنے میں ملوث نظر آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ صدر ریاست کا عہدہ اپنی آئینی زمہ داریوں کو پورا کرنے کے بجائے لاتعلقی اختیار کر کے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔ صدر ریاست کا غیر آئینی طرز عمل سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے وکلاء میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ وکلاء کے راست اقدامات اٹھانے پر حالات کے خراب ہونے کا تمام زمہ داری صدر ریاست پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حالات ٹھیک نہیں کیے گئے تو صدر ریاست کے آفس کا گھراؤ کریں گے۔
اس موقع پر احتجاج سے صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن راجہ آفتاب خان، سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار راجہ محمد الطاف، سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ بار سید ذوالقرنین نقوی، سیکرٹری جنرل وحید بشیر اعوان جنرل سیکرٹری سنٹرل بار ایسوسی ایشن، مسعود اے شیخ صدر میر پور بار،چوہدری شہزاد احمد جنرل سیکرٹری میر پور بار، چہدری ریف صدر کوٹلی، راجہ اعجاز صدر راوالاکوٹ، راجہ عدیل صدر ڈوڈیال، امجد حسین لون صدر نیلم بار، چوہدری شبیر ایڈووکیٹ سابق صدر سپریم کورٹ بار، نعیم خان چنگیزی ایڈووکیٹ، ہارون مغل، سردار نصر السلام، فیضان نقوی، آفتاب اعوان، امجد صدیقی، عدنان چوہدری ویگر نے بھی خطاب کیا۔