سعودی عرب’ پاکستان سمیت 15 ممالک کی فوجی مشقوں ‘رماح النصر 2025’ کا کل سے آغاز

0
12

ریاض: سعودی عرب میں 15 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں ‘رماح النصر 2025’ 26 جنوری سے 6 فروری تک مشرقی صوبے میں واقع فلائی وار سینٹر میں منعقد ہوں گی۔

مشق کے کمانڈر ایئرفورس میجر جنرل محمد بن الی العمری کے مطابق اس سرگرمی کا مقصد شریک افواج کی لڑائی کی تیاری کی سطح کو بڑھانا، منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے میدان میں تجربات کا تبادلہ کرنا، مشترکہ عمل کے مفہوم کو مضبوط بنانا، موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تدابیر پر عمل کرنا اور ان کا جائزہ لیان اور تدبیری سطح پر مشترکہ عمل کا ارتقا ہے۔

العمری کے مطابق مشق میں مملکت کی مسلح افواج کے علاوہ نیشنل گارڈز کے دستے، ریاستی سیکورٹی کے دستے اور 15 ممالک شریک ہوں گے۔ ان میں بحرین، یونان، فرانس، قطر، مملکت متحدہ، امریکا، امارات اور پاکستان فعال فورسز کے ساتھ شامل ہوں گے۔ ان کے علاوہ آسٹریلیا، مصر، اٹلی، اردن، مراکش، جنوبی کوریا اور ہسپانیہ بطور مبصرین شریک ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں