سات سال بعد معروف قوال امجد صابری کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

0
103

کراچی: ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق 7 سال بعد معروف قوال امجد صابری کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ دہشتگرد قاسم رشید کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا اور گرفتار دہشتگرد نے عاصم اور اسحاق نامی لوگوں کے ذریعے امجد صابری کا قتل کروایا، گرفتار دہشتگرد نے 4 رینجرز اہلکاروں کے قتل کا اعتراف بھی کیا، گرفتار دہشتگرد نے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب 2 آرمی اہلکاروں کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں