نگراں وزراء سندھ کے پرسنل اسٹاف افسر کی گاڑی موٹر وے پر الٹ گئی

0
20

سکھر: نگراں وزیراعلی سندھ اور وزیر داخلہ سندھ کے دورہ سکھر کے دوران دونوں وزراء کے پرسنل اسٹاف افسر کی گاڑی موٹروے پر الٹ گئی۔

گاڑی میں وزیراعلی سندھ کے پی ایس او فیضان موجود تھے اور نگراں وزیرداخلہ سندھ کے پی ایس او احمد فیصل چوہدری بھی موجود تھے۔ ترجمان وزیراعلی سندھ رشید چنہ بھی گاڑی میں تھے۔ حادثہ سکھر سے گھوٹکی جاتے ہوئے پیش آیا اور
مقامی افراد کی جانب سے گاڑی کو سیدھا کیا گیا۔

زرائع کے مطابق دونوں پولیس افسران کو حادثے کے دوران زخمی ہوئے اور حادثے میں ترجمان وزیراعلی رشید چنہ کو بھی چوٹیں آئی ہیں جبکہ حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں