جامعہ کراچی کی طالبات سے چھینا چھپٹی’ زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش، پولیس کی تحقیقات شروع

0
59

کراچی: جامعہ کراچی کی طالبات سے چھینا چھپٹی یا زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش میں مبینہ ٹاؤن پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

متاثرہ طالبہ کا بیان میں کہنا ہے کہ ایوننگ شفٹ میں پڑھنے والی طالبات کو زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی گئی اور رکشے میں سوار دو افراد نے ہمارے سر پر اسلحہ رکھا، ہمیں زبردستی رکشے بٹھانے کی کوشش کرنے لگے تو ہم لوگ وہاں سے بھاگ نکلے، پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی ہے۔ طالبات جامعہ کراچی کی ایوننگ شفٹ کے ایکچوریل سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں پڑھتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اسٹریٹ کرائم کا معلوم  ہوتا ہے، واقعے کی اطلاع ملی تو فوری طور پر نفری کو بھیجا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں