کراچی کے کرپٹ اور غیر تسلی بخش کارکردگی دیکھانے والے تھانیداروں کے لئے بری خبر

0
266

کراچی: کرپٹ اور غیر تسلی بخش کارکردگی دیکھانے والے تھانیدار 2 سے 3 سال تک ایس ایچ او نہیں لگے گیں۔

ذرائع کے مطابق اہم فیصلہ ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا اور کراچی پولیس آفس میں ہونے والے اجلاس میں اعلی افسران نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس چیف نے افسران سے مکالمہ، کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ خاموشی سے ماتحت پولیس کے تمام معاملات دیکھتا رہا اور کراچی پولیس چیف نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد ایکشن لینا شروع کرونگا۔ تھانے کی ناقض کارکردگی پر ایس پی سے بھی باز پرس ہوگی۔

 کراچی پولیس چیف نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اور غیر تسلی بخش کارکردگی دیکھانے والوں کے خلاف رپورٹ بنائی جائے اور رپورٹ اتنی مضبوط ہو کہ ایس ایچ او کہیں اپیل کرے بھی تو کام نہ آئے۔ رپورٹ کی بنیاد پر ایسے ایس ایچ اوز کو 2 سے 3 سال تک کوئی چارج نہیں دیا جائے گا۔ تھانوں کے فراہم کردہ کرائم ڈیٹا کو پولیس کی انٹیلجنس ایجنسیوں سے کراس چیک کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں