نیپرا نے کےالیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

0
58

اسلام آباد: نیپرا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کےالیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے لائسنس معطل کرنے کاعندیہ بھی دے دیا۔

نیپرا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کےالیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، جس میں نیپرا نے کےالیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب نہ ملا تو سمجھا جائے گا کہ کمپنی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

نیپرا نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ کےالیکٹرک بن قاسم پاور پلانٹ کے لئے 1 لاکھ 20 ہزار ٹن فرنس آئل ذخیرے کا انتظام نہیں کیا، اور پلانٹ سے کم بجلی پیدا کی گئی۔ مشینوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث پلانٹ کئی بار بند رہا جبکہ 2017 کے دوران ٹیرف میں پلانٹ کی مرمت کے لئے 25 ارب کی منظوری دی گئی ہے۔ کے الیکٹرک مناسب مینٹی ننس سے250 میگاواٹ تک اضافی بجلی بنا سکتا تھا لیکن بروقت مرمت نہ ہونے سے کراچی والوں کو بدترین لوڈشیڈنگ کاسامنا کرنا پڑا۔

نیپرا نے کہا ہے کہ کےالیکٹرک دسمبر 2019 تک 900 میگاواٹ کا پاورپلانٹ مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کےالیکٹرک کو اس پاور پلانٹ کی 73 کروڑ ڈالر لاگت بھی صارفین کومنتقل کرنےکی اجازت دی۔ جون کے لئے 1 ماہ قبل تیل کی حتمی طلب یکم مئی کو بتانا ضروری تھا لیکن عمل نہیں ہوا اور کے الیکٹرک نے پی ایس او کو فرنس ائل کی بروقت ڈیمانڈ نہیں بھیجی۔ کے الیکٹرک نے سوئی سدرن کے ساتھ گیس فراہمی کا دیرپا معاہدہ نہ کیا اور متعدد پاورپلانٹس کو متبادل فیول پر بھی نہیں چلایا گیا ہے۔ کراچی میں 39 پاور ٹرانسفارمرز پر ذیادہ دباؤ سےغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہوئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں