صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں معزز چیف جسٹس پاکستان اور ریاست کے آئینی اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔
پیپلز پارٹی نے مسعود الرحمن عباسی کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے اور ان کی تمام پارٹی اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزاد عدلیہ کے لیے جدو جہد کی ہے۔ پیپلز پارٹی جھموری اقدار میں یقین رکھتی ہے، جھموریت کی مضبوطی میں معزز عدلیہ کا اہم کردار ہے۔ پیپلز پارٹی کے خلاف سخت فیصلے آئے لیکن پارٹی نے کبھی بھی عدلیہ کو ٹارگٹ نہیں کیا۔ ہم نے ہمیشہ عدلیہ میں پیش ہوکر جھوٹے مقدمات کا قانونی طور سامنہ کیا ہے اور پارٹی کا نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔