پشاور: وزیراعلی محمود خان نے پولیس کی طرف سے شہری پرتشدد کی ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ زیادتی کے مرتکب اہلکاروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ آئی جی پی کو واقعے میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو فوری معطل اور گرفتار کرنے کا حکم۔
واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت متاثرہ شہری کو مکمل انصاف دیا جائے گا اور واقعے میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سخت سزا دی جائے گی۔ کسی کو بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کر نے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر کوئی مجرم بھی ہے تو اس کو سزا دینا عدالت کا کام ہے پولیس کا نہیں۔