پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے، بھارتی ناظم الاموردفترخارجہ طلب

0
56

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے ہیں اور بھارتی ناظم الاموردفترخارجہ طلب کرلیا۔

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کےعملےمیں کمی لانےکا معاملہ اور پاکستان کی بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی الزامات ہائی کمیشن کےعملےمیں کمی کےلئے محض بہانہ ہیں اور پاکستان ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات یکسرمسترد کرتا ہے۔ ہمیشہ بین الاقوامی قانون اور سفارتی اصولوں کے دائرہ کار میں رہتے ہیں اور ایسےالزامات بھارتی ہائی کمیشن کی اسلام آباد میں غیرقانونی سرگرمیاں چھپا نہیں سکتے۔

پاکستان نےبھی بھارتی ہائی کمیشن کےعملےمیں 50 فیصد کمی کے فیصلے سے آگاہ کردیا اور بھارتی ناظم الامورسے7روز میں اس فیصلے پرعمل کرنے کیلئے کہ دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مذید کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا کا امن داؤپرلگانے کے بجائے اندرونی معاملات پرتوجہ دے اور ایسےالزامات مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں