محکمہ اطلاعات سندھ میں ڈمی اخباروں سے رشوت لے کر سرکاری اشتہارات دیے جانے کا انکشاف

0
11

کراچی: محکمہ اطلاعات سندھ کے نیب زدہ ڈائریکٹر اشتہارات یوسف کابورو کی جانب سے اخبارات کے آفسز چیکنگ کروانے کے بعد رزلٹ یہ نکلا کہ جن اخبارات کے آفس اور اسٹاف ہیں، ان کے سرکاری اشتہارات بند اور جن کے آفس نہیں ہے اور نہ ہی اسٹاف ہے، ان سے 50 فیصد تک رشوت لے کر سرکاری اشتہارات دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اربوں روپے کرپشن کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے نیب زدہ ڈائریکٹر اشتہارات یوسف کابورو کے اس گورکھ دھندے پر سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمن میمن نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

زرائع کے مطابق سیکریٹری ندیم الرحمن نے اپنے اسٹاف کے سامنے جرنلسٹ پبلشر کو کمیشن دینے پر اشتہارات بند کرنے کی دھمکی دی اور اس پر عمل بھی کیا۔ کرپٹ وزارت اور کرپٹ جرنلزم نے کئی اداروں کو سسکیاں بھرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں