اسلام آباد: سوشل میڈیا میں سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے منسوب زیر گردش خط جعلی ہے۔ دفتر خارجہ کی پرانی پریس ریلیز شئیر کی جو ایک زیر گردش شاہ محمود قریشی کے پاکستان کے امریکہ میں سفیر اسد مجید کو لکھے گئے خط بارے تھی۔ جسے فیک قرار دیا گیا تھا آج وائرل ہونے والا بظاہر وہی خط ہے تاہم یہ خط جعلی ہے۔
گزشتہ سال 6 اکتوبر 2021 کو وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے منسوب خط جس میں وہ امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید کو نومنتخب صدر جوبائیڈن کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو کال نہیں کررہے کے بارے میں لکھا گیا ہے جعلی خط اور جعلی انفارمیشن ہے۔