نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار جاری

0
65

اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید157اموات ہوئیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 908 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھرمیں مجموعی اموات 16 ہزار999 ہوگئی اور کورونا متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 16 ہوگئی ہے۔

‏‏پنجاب میں7897 اور سندھ میں4587 اموات ہوچکیں ہیں۔ ‏خیبر پختونخوا میں 3066 اور اسلام آباد میں 657 اموات ہوگئیں اور ‏بلوچستان 230 اور‏ گلگت بلتستان 104 اموات ہوئیں ہیں۔ ‏آزاد کشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد 458 ہوگئی ہیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 85 ہزار 542 متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 670 رپورٹ ہوئے ہیں اور کے پی کے میں 1 لاکھ 12 ہزار 140 اور بلوچستان 21 ہزار 477 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں 72 ہزار 613 اور آزاد کشمیر میں 16 ہزار 327 متاثر ہوئے، گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5247 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 52 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں