ملیر ہالٹ حادثہ’ آفاق احمد قاتل ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے تھانے پہنچ گئے’ ٹینکر مافیا متحرک’ بریک فیل ہوئی ٹریفک پولیس

0
109

کراچی: ملیر ہالٹ میں درد ناک واقعے خبر ملتے ہی مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد  متاثرہ فیملی کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے جاں بحق موٹر سائیکل سوار شخص عبدالقیوم کے بھائی سے تعزیت کی اور واقعے کی ایف آئی آر درج کرانے کے لیے تھانے چلے گئے۔

اس موقع پر آفاق احمد کا کہنا تھا کہ یہ بدعنوانی پیپلز پارٹی کی حکومت کی سرپرستی میں ہو رہی ہے اور عوام کے جان و مال کا کوئی تحفظ نہیں۔ ہفتے بعد عید ہے لیکن ایک خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے، مگر کوئی پرسان حال نہیں۔

آفاق احمد نے مزید کہا کہ اگر عوام واٹر ٹینکرز کو روکیں تو ان پر مقدمات بنا دیے جاتے ہیں جبکہ حکومت اور ادارے بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے کو غدار قرار دیا جاتا ہے لیکن ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 12 اپریل کو کراچی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گا، پھر ہم ڈنڈے کے بل پر تمام لوگوں کو صحیح کرنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ قاتل ڈرائیور کے پاس نہ ڈرائیونگ لائیسنس ہے اور نہ شناختی کارڈ ہے جبکہ ٹینکر مافیا قاتل ڈرائیور کی قانونی معاونت کیلئے متحرک ہوچکا ہے اور پولیس نے حادثہ ہوتے ہی کہہ دیا بریک فیل ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ ملیر ہالٹ شارع فیصل موڑ پر واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی  شوہر حاملہ بیوی کے ساتھ جارہا تھا شوہر جاں بحق اور زخمی عورت نے بچے کو جنم دیا مگر دونوں نہیں بچ سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں