اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سینئر پولیس افسر عبدالخالق شیخ کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا اضافی چارج دے دیا۔ وہ اس سے قبل بھی مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ عبدالخالق شیخ کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) سے ہے اور وہ اس سے قبل سندھ پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر اہم اداروں میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔