لاہور: تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خود کو پولیس سب انسپکٹر ظاہر کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سلمان نے پولیس یونیفارم میں ویڈیو بنائی اور ٹک ٹاک پر شئیر کی۔ ملزم کے قبضہ سے پنجاب پولیس یونیفارم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف کارروائی ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے کی۔
ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا ہے کہ مجاز افسران اور اہلکاروں کے علاوہ پولیس یونیفارم کا استعمال جرم ہے۔
ایس ایچ او سٹی جمال نواز نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا۔