وزیراعظم عمران خان کے بچوں کا تیمار داری کیلئے پاکستان آنے کا امکان

0
67

‏اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے قریبی زرائع کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا عمران خان کے بچوں نے تیمار داری کیلئے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دو دن پہلے عمران خان سے دونوں بچوں قاسم اور سلیمان کی انگلینڈ میں کال پر صحت کے حوالے سے طویل بات ہوئی اور انہوں نے والد کی تیماری داری کیلئے پاکستان آنے کا اسرار کیا ہے۔

بنی گالہ زرائع کا کہنا ہے کہ قاسم اور سلیمان سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں اور پاکستانی سیاست سے دور ہیں لیکن سیاست کے حوالے سے خود پر ہونے والی تنقید کو بھی پرکھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اورن لیگ کے قائد نواز شریف کی صحت کی خرابی کے وقت اسپتال ایڈمٹ ہونے پر حسن اور حسین کے برطانیہ سے والد کی تیمار داری کیلئے پاکستان نہ پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔ 

دوسری طرف سوشل میڈیا پر بھی وزیر اعظم عمران خان کے بچوں کا تیماری داری کیلئے پاکستان نہ آنے پر شدید تنقید ہورہی ہے۔

ایک ٹویٹر صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ دیکھتے ہیں عمران نیازی کی اولاد والد کی تیمارداری کے لیے آتے ہیں یا نہیں’۔

جبکہ ایک اور ٹویٹ میں ایک شخص سوال کررہا ہے کہ ‘آپ کا کیا خیال ہے کہ ٹیریان قاسم اور سلیمان باپ کی تیمارداری کیلئے پاکستان آئیں گے’۔  ‏ایک اور ٹویٹر صارف نے سوال پوچھا کہ عمران خان کے بچے تیمارداری کیلئےانگلینڈ اور امریکہ سے نکل پڑے ہیں کیا؟۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں