مسلم لیگ نواز میں اختلاف کھل کر سامنے آگئے

0
160

لاہور: مریم نواز کی ضمانت قبل از گرفتاری کا معاملہ، ن لیگ میں اختلاف کھل کر سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما مریم کی ضمانت پر حیران و پریشان ہوگئے اور ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے حمزہ شہباز سے بھی مشاورت نہیں کی گئی۔ حمزہ شہباز 26 مارچ کی تیاریوں میں مصروف تھے اچانک ضمانت کا پتہ چلا۔

لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ پارٹی اجلاس میں طے ہوا تھا کہ ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کروائی جائے گی۔ سینئر رہنماؤں نے ضمانت قبل از گرفتاری کی مخالفت کی تھی۔ ضمانت قبل از گرفتاری سے کارکنوں میں تاثر گیا ہے کہ مریم نواز گرفتاری سے ڈر گئیں ہیں۔ رینجرز کی تعیناتی اور نیب کو ریڈ زون قرار دئیے جانے کے بعد مریم نے ضمانت کا فیصلہ کیا۔ ضمانت کے فیصلے سے کارکنان میں بددلی پھیلی ہے اور اب 26 مارچ کو پیشی پر کارکنان کو بلانے کا کیا فائدہ۔ ضمانت قبل از گرفتاری کروا کر سیاسی طور پر نقصان ہوا ہے۔ ہمیں تو میڈیا کے ذریعے مریم کی ضمانت قبل از گرفتاری کا علم ہوا ہے۔لخ کارکنوں کی انرجی غیر ضروری احتجاج میں ضائع نہ کی جائے سینئر رہنمائوں کا مشورہ۔ ماحول بن چکا تھا اگر ضمانت نہ کرائی جاتی تو لوگ لانگ مارچ کو بھول جاتے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں