محکمہ بلدیات سندھ میں دعائیہ تقریب کا اہتمام، ملکی سلامتی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی مناجات

0
188

کراچی: سیکرٹری بلدیات سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات سندھ میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی سلامتی، امن و استحکام اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے مناجات کی گئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سید نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہر شخص انفردای ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے معاشرے کی بہتری اور بھلائی میں اپنا کردار ادا کرے اور اپنے فرائض منصبی پوری دیانت داری کے ساتھ سرانجام دے۔ سیکرٹری بلدیات سندھ کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ کے افسران اور تمام اسٹاف عوامی خدمت اور بہبود کو اپنا شعار بنائیں اور سرکاری کاموں کی ادائیگی میں کسی بھی طرح کی سستی یا کوتاہی سے پرہیز کریں۔

ٹیلی فون لائن پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید نجم احمد شاہ نے بتایا کہ محکمہ بلدیات سندھ کے تمام میگا منصوبے اور ان کی جلد تکمیل کے لئے اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس سے روزانہ کی بنیاد پر مشاورت اور ملاقات کا عمل جاری ہے۔ نجم احمد شاہ نے مطابق سندھ کے تمام اضلاع میں واقع یونین کونسلوں کی سطح تک ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کے مشن کے تحت مرحلہ وار کاوشیں بروئے کار لائی جارہی ہیں اور عنقریب کراچی سمیت پورے سندھ میں خوش گوار تبدیلیاں نظر آنا شروع ہوجائیں گی۔

سیکرٹری بلدیات سندھ نے مزید بتایا کہ برساتی نالوں کی صفائی اور مرمت کے حوالے سے منعقد کردہ پچھلی میٹنگ کے فیصلے سے میڈیا نمائندگان کو مکمل معلومات فراہم کردی گئیں اور مستقبل میں ہونے والی پیش رفت سے بھی مطلع کیا جاتا رہے گا۔ نجم احمد شاہ نے یقین ظاہر کیا کہ رواں سال ہونے والی بارشوں سے قبل ہی تمام ضروری اقدامات اور تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی تاکہ عوام کو برسات کے دوران کسی بھی طرح کی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں