کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد آیندہ ہفتے کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس قاضی محمد امین احمد شامل ہیں۔
کراچی میگا تجاوزات کیس سماعت کے لیے مقرر اور لارجر بینچ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ عمل درآمد کیس کی بھی سماعت کرے گا۔
وزیراعلی سندھ، چیف سیکرٹری، کمشنر کراچی کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔
چیئرمین پی آئی اے، تمام کنٹونمنٹ بورڈز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔ ڈی جی ایس بی سی اے، ڈی جی کے ڈی اے، چیئرمین آباد کو نوٹس جاری جبکہ ڈی جی سول ایوی ایشن، ڈی جی ایم ڈی اے کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
نسلہ ٹاور کے بلڈر کو بھی عدالت عظمی نے نوٹس جاری کردیا ہے۔