کراچی: سندھ حکومت کیجانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سترہ گریڈ کے عارضی (کانٹریکٹ) ملازم کو گریڈ 19 کا اضافی چارج دے دیا۔
ضلع جیکب آباد شہر کی ترقی کے لیے یو ایس ایڈ کی امداد کے تحت حکومت سندھ نے ایم ایس ڈی پی میونسپل پروگرام ڈپارٹمنٹ قائم کيا۔ جیکب آباد شہر میں اس وقت سیوریج اسکیم کے تحت نالیان بنانے کا کام جاری ہے اور اس سارے کام کی نگرانی ایم ایس ڈی پی جیکب آباد کے پروگرام منیجر بابر سرکی کے حوالے کی ہے جوکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ 17 کا کانٹریکٹ ملازم ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ 17 کے کانٹریکٹ ملازم بابر سرکی کو سپریم کورٹ کے حکم نامے کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے نوازا گیا ہے اور گریڈ 19 کے پروگرام منیجر کا چارج دے کر مراعات بھی دی گٸی ہیں جو کہ خلاف مجوزہ قانون ہے اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔