سعودی عرب کے مفتی اعظم انتقال کر گئے

0
13

ریاض (ش ن) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے۔ مفتی اعظم 1943 میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 81 برس تھی۔ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ گچھ عرصے سے علیل تھے، سعودی مفتی اعظم علماء کونسل کے امیر بھی رہے۔ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کو سب سے زیادہ خطبہ حج دینے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔

شاہی عدالت (ایوان شاہی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی نماز جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

خادم حرمین شریفین نے ہدایت کی ہے کہ ان کی غائبانہ نماز جنازہ مکہ کی مسجدالحرام مسجد، مدینہ منورہ میں مسجد نبوی اور مملکت کی تمام مساجد میں آج ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے۔

شاہی عدالت نے مزید کہا کہ ان کے انتقال سے مملکت اور اسلامی دنیا ایک ممتاز عالم سے محروم ہو گئی ہے جس نے علم، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے مرحوم کے اہل خانہ، سعودی عوام اور عالم اسلام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں