گیمز ڈن کوئیک کا آل ویمن سمر اسپیڈ رننگ ایونٹ فلیم فیٹلز ایک ہفتے کے بعد اختتام پذیر

0
40

کراچی: چیریٹی ویڈیو گیم پلیٹ فارم نے گزشتہ روز کہا ہے کہ گیمز ڈن کوئیک (جی ڈی کیو) کا آل ویمن سمر اسپیڈ رننگ ایونٹ فلیم فیٹلز ایک ہفتے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ جس میں 60 سے زائد گیمز کے ایک لائن اپ کے ذریعے خواتین رنرز نے ملالہ فنڈ کے لیے $110,835 سے زیادہ رقم جمع کی ہے۔

گیمز ڈن کوئیک ویڈیو گیم میراتھنز کا ایک سلسلہ ہے،جس میں سپیڈ رنرز اعلیٰ سطحی گیم پلے پیش کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کے لیے رقم جمع کرتے ہیں۔

2010 کے بعد سے جی دی کیو نے دنیا کے کچھ اثر انگیز ترین خیراتی اداروں کے ساتھ شراکت کی ہے جس میں ایبل گیمرز، ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز، آٹزم ریسرچ آرگنائزیشن اور پریوینٹ کینسر فاؤنڈیشن شامل ہیں۔ آج تک جی ڈی کیو ایونٹس نے $46.3 ملین سے زیادہ رقم جمع کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں