وزیرستان میں ہیضہ نے وبائی شکل اختیار کرلی، ایک ہی خاندان کے 27 افراد پرائیویٹ ہسپتال منتقل

0
101

وانا (شھزادین وزیر) شکئی مانتوئی قبیلہ شاخمارائی میں ہیضہ نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے اور ایک ہی خاندان کے 27 افراد پرائیویٹ ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ نے ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا کا جنازہ نکال دیا۔

نورباشاہ نے میڈیا کو بتایا کہ خاندان میں ناقص پانی کی استعمال سے پورا خاندان ہیضہ کے مرض میں مبتلا ہے۔ پرائیویٹ ہسپتال میں بڑوں، بچوں اور خواتین کے علاج پر 6 لاکھ کے قریب خرچہ اٹھایا ہے۔ اب بے بس ہوگیا ہوں۔ پرائیویٹ ہسپتال میں بچوں، بڑوں اور خواتین کا علاج جاری ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی وجہ سے ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔

ڈاکٹروں نے کلائمیٹ چینج اورحالیہ گرمی کی لہر کو بیماری کی وجہ بتائی ہے۔ دریں اثناء پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی وجہ سے ہسپتال میں مریضوں کی وارڈ میں داخلہ کا مسئلہ درپیش ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں