بلوچستان انتظامیہ کا صحافیوں پر تشدد کا سلسلہ جاری

0
57

کوئٹہ: بلوچستان انتظامیہ کی نااہلی اور کرپشن کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ کا صحافیوں پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

 بلوچستان کے ضلع چمن سے چند روز پہلے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے دو صحافیوں عبدالمتین اچکزئی اور سعید علی اچکزئی چمن سے مچ جیل منتقلی کے دوران شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جسمانی تشدد اور ذہنی اذیت کی وجہ سےعبدالمتین اچکزئی اور سعید علی اچکزئی کی حالت انتہائی خراب ہے۔

صحافتی تنظیم فریڈم نیٹ ورک نے مذمت کرے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح غیر انسانی سلوک ملکی آئین اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور کوئی مہذب معاشرہ کسی صورت اسکی اجازت نہیں دیتا۔

صحافتی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں پر بہیمانہ تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور صحافیوں کو انصاف فراہم کیاجائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں