لڑکی کی مدد مانگنے کی وڈیو سوشل میڈیا میں وائرل پر ایکشن، 2 اوباش گرفتار

0
206

کراچی: آخر سوشل میڈیا کی طاقت رنگ لے آئی اور ماہا کی مدد مانگنے کی وڈیو سوشل میڈیا میں وائرل پر ایس ایس پی محمد ساجد کا بروقت ایکشن دو اوباش نوجوانوں گرفتار کرلیا۔

 گزشتہ روز شہر کراچی کے ریزیڈس میکسا اپارٹمنٹ کی رہائشی نوجوان لڑکی ماہا عامر ولد سید عامر اعظم کی سوشل میڈیا میں مدد مانگنے کی وڈیو وائرل ہوئی تھی۔ وڈیو میں ماہا رو کر مدد مانگ رہی تھی اور بتا رہی تھی کہ 2 نوجوان لڑکے کو ہراساں کرتے ہیں جن کی شکایت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں بھی کی تھی مگر کوئی ایکشن نہیں ہوا۔ وڈیو وائرل ہوتے ہی ایس ایس پی محمد ساجد کے حکم پر ایس ایچ او پی آئی بی کالونی شاکر حسین نے ایکشن لیتے ہوئے 2 اوباش نوجوانوں انور زادہ عرف کرنل اور یونس بونیری کو گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا میں وڈیو وائرل ہونے پر شہریوں کا دونوں اوباشوں کے خلاف سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا ہے۔

 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں