ندا یاسرشوہر، اہلخانہ اور ٹیم سمیت کورونا وائرس میں مبتلا

0
122
ںدا یاسر اپنی ٹئم کے ساتھ

کراچی: پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل کی مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اپنے شوہر یاسر نواز سمیت مارننگ شو کی پوری ٹیم کیساتھ کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔ مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر شوہر اور اہلخانہ سمیت کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ندا یاسر کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ اختیار کر گئی ہیں۔

افسوسناک خبر یہ ہے کہ صرف ندایاسر ہی اس وبا کا شکار نہیںں ہوئی بلکہ پوری ٹیم کو اس وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔اس کےعلاوہ ندا کے شوہر یاسر کے ساتھ ڈرامہ میں کام کرنے والے اداکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔مذکورہ اداکاروں نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں کچھ دن قبل شرکت کی تھی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں دنوں میں اداکاروں میں یہ وائرس منتقل ہوا۔ندا یاسر نے لاک ڈااؤن کے دوران بھی اپنا پروگرام جاری رکھا تھا۔انہیں پروگرام میں ایک سے زیادہ مہمانوں کو بلانے پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔نیوز اینکر رابعہ انعم نے بھی ندا یاسر کے کورونا وائرس کے مبتلا ہونے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں