نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کیسز کی مثبت شرح 5 ہونے پر متعلقہ علاقوں میں اسکول بند کیے جائیں گے اور دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک کرنے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ دفاتر میں 50 فیصد سے زیادہ ملازمین کو نہ بلانے کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائیگا اور آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد، ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔
اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کا اطلاق 17 مئی تک ہوگا،11مئی کو اجلاس میں صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ شام 6 بجے تک تجارتی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی اور شام 6 بجے سے لے کر سحری تک تجارتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔