سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم، وزارت داخلہ کا اہم فیصلہ

0
63

کراچی: سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کے خلاف وزارت داخلہ نے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس میں ایف آئی اے، پی ٹی اے اور نادرا کے افسران شامل ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف 8 ٹک ٹاک اکاؤنٹ، 44 ٹوئٹر اکاؤنٹ، 50 سے زائد فیس بک اکاؤنٹس سے پراپیگنڈا کیا گیا۔

ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل ہو گی، ٹاسک فورس سوشل میڈیا کے حوالے سے سفارشات بھی دے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں