کراچی: ترجمان کراچی ہولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے گرفتار ملزمہ عرین جنت کیجانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز واقعے کی انکوائری افسر مقرر کردیا گیا۔ زیر حراست خاتون ملزمہ نے لیاقت آباد ویمن تھانے کے تفتیشی عملے پر بدسلوکی کا الزام لگایا ہے۔
معزز عدالت نے خاتون ملزمہ کو جیل حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ انکوائری آفیسر واقعے کے انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کرینگی اور واقعے میں ملوث پائے جانے پر تفتیشی عملے کیخلاف سخت قانونی و محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔